انٹرٹینمنٹ
27 اپریل ، 2017

امیتابھ اور جیکی شروف کی ’سرکار تھری‘ کا نیا ٹریلر جاری

امیتابھ اور جیکی شروف کی ’سرکار تھری‘ کا نیا ٹریلر جاری

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بڑے ستارے اب ایک ساتھ ایک فلم میں تہلکہ مچانے آرہے ہیں،لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن، جیکی شروف، منوج باجپائی اور یمی گوتم کی کرائم تھرلر فلم ’سرکار تھری‘ ' کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم امیتابھ بچن کی مشہور زمانہ مووی 'سرکار کی تیسری کڑی ہے جس میں امیتابھ بچن مرکزی کردار میں جبکہ جیکی شروف ان کے مخالف کردار اداکرتے دکھائی دیں گے۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال 12مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :