انٹرٹینمنٹ
27 اپریل ، 2017

’پائیریٹس آف دی کیریبیئن، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کانیاٹریلر

’پائیریٹس آف دی کیریبیئن، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کانیاٹریلر

مشہور و معروف ہالی وڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز پا’ئیریٹس آف دی کیریبیئن‘ سلسلے کی اگلی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیاہے۔

فلم میں ایک بار پھر سے جانی ڈیپ لیجنڈنری کردار کیپٹن جیک اسپیروکے روپ میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔

بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نڈر جیک اسپیرو کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اورراہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔

دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور آخری داستان کو جیری بریکہیمر پروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اورجیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

ڈھائی سو ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی کامیڈی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 26مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر نے بھاری معاوضے کے عوض جانی ڈیپ کو فلم میں دوبارہ کاسٹ کیا، جن کا کہنا ہے کہ وہ کیپٹن جیک اسپیرو کے بغیر پائیریٹس آف دی کیریبیئن سلسلے کا نیا سیکیوئل بنانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔

مزید خبریں :