دنیا
27 اپریل ، 2017

شامی پناہ گزینوں کا معاملہ، ایوانکا ٹرمپ کا والد کے موقف سے اختلاف

شامی پناہ گزینوں کا معاملہ، ایوانکا ٹرمپ کا والد کے موقف سے اختلاف

شامی پناہ گزینوں کے معاملے پر ایوانکا ٹرمپ کا اپنے والد سے اختلاف سامنے آیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیئے تازہ انٹرویو میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ شامی پناہ گرینوں کو امریکہ داخل ہونے کی اجازت دینے سے متعلق مذاکرات ضروری ہیں اور وہاں جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں پناہ گزینوں کا مسئلہ اٹھانا لازمی ہے۔

ایونکا ٹرمپ نے مزید کہا کہ اُن کے خیال میں یہ ایک عالمی انسانی بحران ہے جسے ہمیں مل کر حل کرنا ہوگا، امریکی سرحدیں پناہ گزینوں کے لیے کھولنے کو مذاکرات کا حصہ بنانا ہوگا اور یہ کہ ہمیں شام میں جاری انسانی بحران پر مذاکرات سے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی پناہ گزینوں کی امریکہ آمد پر پابندی کا صدارتی حکم نامہ جاری کر کھا ہے۔ صدر ٹرمپ شامی پناہ گزینوں کو امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔ شام کی جنگ ، دوسری عالمی جنگ کے بعد سے دنیا کے بدترین انسانی بحران میں شامل ہے۔

شام میں 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ شام کی ایک چوتھائی آبادی ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئی ہے۔

مزید خبریں :