دلچسپ و عجیب
28 اپریل ، 2017

چینی ڈاکٹروں نے طالبہ کے پیٹ سے چمچہ نکال دیا

چینی ڈاکٹروں نے طالبہ کے پیٹ سے چمچہ نکال دیا

لائبہ نعمان...چینی ڈاکٹروں نے 18سالہ چینی طالبہ کے پیٹ سے8انچ لمبا چمچہ نکال دیا، چمچہ نکالنے کے لیے ڈاکٹروں نے 2گھنٹے طویل آپریشن کیا۔

گزشتہ روز ایک چینی اسپتال میں 18 سالہ چینی طالبہ کو لایا گیا، جس کے معدے میں حادثاتی طور پر چمچہ چلا گیا تھا۔

طالبہ کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ اس نے چمچہ اتفاقی طور پر نگل لیا، طالبہ نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے امتحانات ہونے کے باعث 3 دن تک چمچے کو اپنے پیٹ میں برداشت کیا۔

اسپتال کی جانب سے میڈیا کو طالبہ کے پیٹ میں موجود چمچے کی ایکسرے تصویر جاری کی گئی ہے، جس کو دو گھنٹےکی جراحی کے عمل کے بعد نکالا گیا۔

 

مزید خبریں :