انٹرٹینمنٹ
28 اپریل ، 2017

نئی سپر ہیرو فلم ’اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘ کا نیا ٹریلر جاری

نئی سپر ہیرو فلم ’اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور مارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈ بحیثیت پیٹر پارکر اور اسپائیڈر مین کے مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہونگے ۔

فلم کی کاسٹ میں آئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جبکہ مائیکل کیٹن، میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایا اور ٹونی ریولوری دیگر کاسٹ میں شامل ہیں۔

کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے، جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

کولمبیا پکچرز اور مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر فلم سونی پکچرز کے تحت7 جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :