پاکستان
28 اپریل ، 2017

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ پشاور، کوہاٹ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن میں تیز گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

لاہور اور گردونواح میں آج موسم گرم اور خشک تاہم جزوی طور پر ابرآلود رہنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کم سےکم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اگلے 48 گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژنز میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔

مزید خبریں :