خصوصی رپورٹس
28 اپریل ، 2017

ونود کھنہ اور فیروز خان، اتفاقات جو تلخ یادیں بن گئے

زندگی میں بعض اتفاقات تلخ یادیں بن جاتے ہیں۔

ونود کھنہ ستائیس اپریل کو چل بسے جبکہ اسی دن ان کے بہترین دوست ،اداکار اور ڈائریکٹر فیروز خان کی بھی آٹھویں برسی تھی۔

یہ بھی محض اتفاق ہے کہ ان دونوں دوستوں کو کینسر نے جکڑ ا تھا۔ونود کھنہ اور فیروز خان نے صرف تین فلموں میں ساتھ کام کیا جن میں ’شنکر شمبھو‘،’قربانی‘ اور’دیاوان‘ لیکن ان دونوں کی دوستی ان فلموں سے بڑھ کر تھی۔

فیروز خان اپنی فلم’ قربانی‘ میں امیتابھ بچن کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن تاریخیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ یادگار کردارونود کھنہ کو مل گیا۔

فیروز خان ونود کھنہ کو فلم ’جاں باز‘ میں بھی کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن اس وقت ونود کھنہ فلم انڈسٹری کو چھوڑ چھاڑ کر امریکا چلے گئے تھے۔

بعد میں وہ کردار انیل کپور کے حصے میں آگیا۔

اسی طرح بالی وڈ میں ونود کھنہ کی ری انٹری جس فلم سے ہوئی وہ فیروز خان کی فلم دیاوان ہی تھی،،ونود کھنہ اور فیروز خان کی دوستی پر دوستی کو بھی نازہوگا۔

مزید خبریں :