شہر شہر
28 اپریل ، 2017

سکھر: 50جرائم پیشہ افراد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

سکھر: 50جرائم پیشہ افراد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

سکھرمیں واقع شہباز رینجرز ہیڈ کوارٹر میں جرائم پیشہ افراد کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی ،جس کے دوران 50سے زائد جرائم پیشہ افراد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

ہتھیار ڈالنے والے ملزمان کا تعلق کندھ کوٹ، کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد اور شکارپور کے مختلف قبائل سے ہے، جنہوں نے اسلحہ بھی رینجرز کے حوالے کر دیا جبکہ ملزمان اورڈالے گئے اسلحے کو میڈیا کےسامنے پیش کیا گیا۔

ملزمان اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث رہے ہیں ،سیکٹر کمانڈنٹ شہباز رینجرز کرنل امتیاز حسین نے ملزمان کو قومی پرچم، سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔

مزید خبریں :