پاکستان
28 اپریل ، 2017

دس ارب کا الزام پاناما کیس کا حصہ ہونا چاہیے، امیر مقام

مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دس ارب روپے کی پیشکش کا الزام پاناما کیس کا حصہ بنایا جائے۔

سوات کی تحصیل کبل میں جلسے سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس پیشکش کے دعوے کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں دھرنے والوں نے ناچ گانے کا ناٹک رچایا ہے،عمران خان نے فوج، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن سمیت کسی ادارے کو نہیں چھوڑا۔

مزید خبریں :