شہر شہر
28 اپریل ، 2017

پی پی جلسوں کے باعث لاہور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے، پی پی کے جلسوں کی وجہ سے حکومت نے لاہور سے لوڈ شیڈنگ ختم کردی ہے۔

قمرزمان کائرہ نے لا ہور میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ اگرپی پی چاہتی تو 2015ء میں نوازشریف کی حکومت ختم ہو جاتی ، اگر ہم نے حکومت گرا دی ہوتی تو یہ رونا روتے کہ انہیں موقع نہیں ملا، نواز شریف صاحب! آپ کو ہم نے 4 سال تک موقع دیا،4 سال بعد پوچھتے ہیں 2013 کے جھرلو انتخاب میں قوم سے کیا وعدے کیے تھے۔

انہوں نے کہا آپ کہتے تھے 6 ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے، شوباز نے کہا تھا کہ ایک سال میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو نام بدل دینا، آج ہم نے 2013ء کے جھرلو الیکشن کا وعدہ پورا نہ ہونے پر شوباز شریف کا نام بدلنے کے لیے ڈبا رکھ دیا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں اسٹیل مل چل رہی تھی آج تیسرا سال ہے کہ اسٹیل مل بند ہے، اسٹیل مل کا گھاٹا بڑھتا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :