دلچسپ و عجیب
28 اپریل ، 2017

یوگنڈا :38 بچوں کی 37 سالہ پریشان حال ماں

یوگنڈا :38 بچوں کی 37 سالہ پریشان حال ماں

اسے کہتے ہیں مفلسی میں آٹا گیلا،یوگنڈا کی 37 سالہ خاتون کے یہاں جوڑوں کی شکل میں 38 بچوں کی پیدائش نے اس کی زندگی میں مشکلات پیدا کر دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے 50کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کبیمبیری نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون مریم ناباتنزی کے تمام بچے ایک ہی شوہر سے ہیں۔

اس کی اولاد میں 28 لڑکے اور 10 لڑکیاں ہیں، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس جوڑے کے 4 مرتبہ بہ یک وقت تین تین بچے پیدا ہوئے جبکہ مریم ناباتنزی نے 3 زچکیوں میں چار چار بچوں کو جنم دیا، یوں کل 7 زچکیوں کے دوران اس کے 24بچے پیدا ہوئے، بقیہ 14 بچے جڑواں پیدا ہوئے تھے۔

اس جوڑے کے سب سے بڑے بچے کی عمر 23 سال ہے جبکہ سب سے چھوٹا بچہ 4ماہ کا ہے، تقریباً 15 سال کے درمیان 38 بچوں کی پیدائش کے باعث میاں بیوی کے لیے ان کی ضروریات کو پورا کرنا نہایت مشکل ہو گیا ہے،قلیل مدت میں تین درجن سے زیادہ بچوں کی پیدائش اور شوہر کی کم آمدن کی وجہ سے ناباتنزی کا خاندان کسمپرسی کا شکار ہے۔

اس خاندان کی مدد کے لیے مقامی سیاستدانوں اور میونسپلٹی کمیٹی نے مکئی کے بیج عطیہ کیے ہیں تاکہ وہ انہیں کاشت کرکے اپنا گزر اوقات کرسکیں، تاہم مکئی کی یہ فصل کتنی ہو گی؟ کب تیار ہوگی اور اس میں سے کتنی فروخت ہو گی اور کتنی ان کے استعمال کے لیے رکھ دی جائے گی؟ اور صرف بیج ہی نہیں ان کو زرعی زمین ، کھاد اور پانی وغیرہ کے علاوہ دیگر ضرویات کا انتظام کیسے ہو گا؟ ان سوالات کا جواب کسی کے پاس نہیں۔

مزید خبریں :