شہر شہر
28 اپریل ، 2017

فاضل جمیلی کے شعری مجموعے ’گمنام آدمی کا بیان‘ کی تقریب اجراء

فاضل جمیلی کے شعری مجموعے ’گمنام آدمی کا بیان‘ کی تقریب اجراء

معروف شاعر و سینئر صحافی فاضل جمیلی کے شعری مجموعے ’گمنام آدمی کا بیان‘ کی تقریب اجراء کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت ایسے ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی، جو اپنی تخلیقات کے ذریعے قوم و ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاضل جمیلی بہت اچھے شاعر ہیں اورکتاب کی صورت میں ان کی یہ کاوش قابل قدر ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ فاضل جمیلی کی شاعری جدید دور کے تقاضوں سے مطابقت رکھتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے خیال میں فاضل جمیلی نہایت سادہ اور آسان زبان میں شاعری کرتے ہیں، جو عام فہم ہے جبکہ فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے ان کے کلام کو کلاسیکی اور جدید شاعری کا حسین امتزاج قرار دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ، معروف ادیب اور دانشور شکیل عادل زادہ،سینئر صحافی وسعت اللہ خان، مجاہد بریلوی، معروف مصور شاہد رسام اور غلام شہباز بٹ نے کتاب اور شاعر کے متعلق اپنے خوبصورت اور دلچسپ آراء کا اظہار کیا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض ’جیو نیوز‘ کی اینکر عظمیٰ الکریم نے انجام دیئے۔

مزید خبریں :