دنیا
28 اپریل ، 2017

برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی جوہری آبدوز تیار

برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی جوہری آبدوز تیار

برطانوی بحریہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین اور سب سے بڑی ایٹمی آبدوز ایچ ایم ایس آڈیشیئس سمندر میں اتارنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایچ ایم ایس آڈیشیئس کو برطانیہ کے شمال مغرب میں بیرو اِن فرنیس، کمبریا میں بنایا گیا ہے اس بارے میں برطانوی وزارتِ دفاع اور برطانوی بحریہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

بر طانوی دعووں کے مطابق یہ آبدوز پانی کی سطح پر آئے بغیر پوری دنیا کا چکر لگا سکتی ہے جبکہ کروز میزائل سے 750 میل دور اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

اس آبدوز پر نصب آلات اتنے حساس ہیں کہ یہ برطانوی سمندری حدود میں رہتے ہوئے نیویارک کے ساحل پر موجود بحری بیڑے کی نقل و حرکت تک کا پتا چلا سکتی ہے۔ اس کی لمبائی 318 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 7400 ٹن ہے۔

مزید خبریں :