دنیا
28 اپریل ، 2017

ترکی میں صدار تی نظام کےلیے ریفرنڈم کے حتمی نتائج جاری

ترکی میں صدار تی نظام کےلیے ریفرنڈم کے حتمی نتائج جاری

ترک الیکشن کمیشن نے صدار تی راج کےلئے ہونےوالے ریفرنڈم کے حتمی نتائج جاری کر دیئے ہیں۔

ترک الیکشن کمیشن نے دستور سازی بل کی ترمیم کیلیے 16 اپریل کو منعقدہ عوامی ریفرنڈم کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق، ریفرنڈم کے حق میں 51.4 فیصد ووٹ اور مخالفت میں 48.59 فیصد ووٹ پڑے۔

واضح رہے کہ سولہ اپریل کے ریفرنڈم میں عوام سے ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے انکی آرا معلوم کی جس پر عوام نے واضح اکثریت کے ساتھ اسکی منظور ی دیدی۔

مزید خبریں :