دنیا
28 اپریل ، 2017

مقبوضہ کشمیر: شہری کی شہادت پر کپواڑہ میں ہڑتال

مقبوضہ کشمیر: شہری کی شہادت پر کپواڑہ میں ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے،جبکہ شہری کی شہادت پر کپواڑہ میں ہڑتال کی گئی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لوگ سرینگر، بڈگام، سوپور، بارہ مو لا، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے متعدد مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے،ادھر بھارتی فورسز کے ہاتھوںپنز گام میں گزشتہ روز ایک شہری محمد یوسف بٹ کے قتل کے خلاف جمعہ کوضلع کپواڑہ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

مزید خبریں :