کھیل
29 اپریل ، 2017

آئی پی ایل: حیدرآباد نے پنجاب اور کولکتہ نے دہلی کو ہرا دیا

آئی پی ایل: حیدرآباد نے پنجاب اور کولکتہ نے دہلی کو ہرا دیا

انڈین پریمیئر لیگ میں موہالی میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے کنگز الیون پنجاب کو 26رنز سے شکست دے دی ہے۔

میچ میں پنجاب نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹ پر 207 رنز بنائے ۔ شیکھر دھون نے 77، ولیمسن نے ناقابل شکست 54 اور ڈیوڈ وارنر نے 51 رنز اسکور کیے۔ پنجاب کی جانب سے میکسویل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد کے 208رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب 9وکٹوں پر 181رنز اسکور کر سکی، شون مارش کے برق رفتار 84رنز بھی کنگز الیون کو شکست سے نہ بچا سکے۔ سن رائزرز حیدرآباد کے بولرز کی جانب سے آشیش نہرا اور سدارتھ کول نے 3،3 وکٹیں لیں۔ حیدرآباد کے راشد خان مین آف دی میچ رہے ۔

اس سے پہلے کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نائٹ رائیڈرز نے ڈیئرڈیولز کو 7 وکٹ سے مات دے دی۔ میچ میں کولکتہ نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کی، تو دہلی کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں پر 160 رنز اسکور کرسکی۔ ٹیم کی جانب سے سنجو سیمسن 60رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کولکتہ کے نیتھن کوٹرنائل نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

کولکتہ نے 161رنز کا ہدف 16.2اوورز میں ہی حاصل کرلیا، کپتان کولکتہ گوتم گمبھر71 اور روبن اوتھپا59رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ دہلی کے بولرز کی جانب سے کاگیسو ربادا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گوتم گمبھیر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے۔

ایونٹ میں آج بھی 2 میچ ہونگے، جہاں پہلا مقابلہ رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان پونے میں ہوگا۔ میچ دوپہر ساڑھے 3 بجے کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ شام ساڑھے 7 بجے ممبئی انڈینز اور گجرات لائنز کے درمیان راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :