شہر شہر
29 اپریل ، 2017

کراچی: سوفٹ ویئر انجینئر نے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کراچی: سوفٹ ویئر انجینئر نے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

عزیز آباد میں سوفٹ ویئر انجینئر نے گھر کے اندر ایک شخص کو گولیاں ماردیں، اپنے ہی گھر والوں کو یرغمال بنایا اور پھر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس طرح ملزم نے مقابلہ کیا اس سے ملزم تربیت یافتہ لگتا ہے۔ عزیز آباد میں واقع ایک مکان میں 30 سالہ ثاقب جمال نے وسیم نامی شخص کو 4 گولیاں ماریں اور پھر اپنے ہی گھر والوں کو یرغمال بنالیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ثاقب نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ثاقب کے ہاتھوں ہلاک وسیم عرف بابو چچا انتہائی شریف آدمی تھا۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کا کہنا تھا کہ ملزم ثاقب جمال سوفٹ وئیر انجنئیر تھا، لیکن جس طرح اس نے پولیس سے مقابلہ کیا اس لگتا ہے کہ وہ تربیت یافتہ تھا۔

ثاقب کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وسیم ان کی فیکٹری کا سابق ملازم ہے۔ وہ اکثر اسے پیسے دے دیا کرتے تھے لیکن آج وسیم چھری لے کر آیا اور پیسے مانگنے لگا۔ پولیس کا کہنا ہے سوفٹ وئیر انجنیئر روزگار نہ ملنے پر ذہنی مریض بن گیا تھا۔

 

مزید خبریں :