دنیا
29 اپریل ، 2017

فلپائن میں 6.8کی شدت کا زلزلہ، گہرائی26 کلومیٹر ریکارڈ

فلپائن میں 6.8کی شدت کا زلزلہ، گہرائی26 کلومیٹر ریکارڈ

فلپائن میں منڈاناؤ کے جزیرے پر 6.8کی شدت کازلزلہ آیا ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 26کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز جزائر بیوریئس سے 30 کلو میٹرجنوب مغرب تھا۔ اس کے بعد انڈونیشیا اور فلپائن میں 300 کلو میٹر کی حدود کے اندر تباہ کن سونامی لہروں کا ایک انتباہ جاری کیا گیا جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا ۔ زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے پہلے امریکی محکمہ موسمیات نے بھی زلزلے سےسونامی کی لہریں آنے کا خطرہ ظاہر کیا تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کی شدت7اعشاریہ2 بتائی، لیکن امریکی جیولوجیکل سروے نے بعد میں اس کی شدت6اعشاریہ8 کرکے ڈاؤن گریڈ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ فلپائن بحر الکاہل کے اس خطے میں واقع ہے، جسے’رنگ آف فائر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس خطے میں زلزلے اور آتش فشاں سے راکھ اور دھوئیں کے اخراج کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں :