کھیل
29 اپریل ، 2017

جنید سے متعلق بیان پر عمر اکمل کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان

جنید سے متعلق بیان پر عمر اکمل کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان

پاکستان کپ میں پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل اور فاسٹ بولر جنید خان کے درمیان تنازع پر چیف سلیکٹر بھی ناراض نظر آتے ہیں، جس کے باعث عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی سے چھٹی کا امکان ہے۔

پاکستان کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ناراض ہیں، جبکہ پی سی بی انکوائری کمیٹی نے عمر اکمل اور جنید خان کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم منیجر اور کوچ نے بھی عمر اکمل کے خلاف بیان دیدیا ہے اور قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی سے چھٹی کر دی جائے گی۔

 

مزید خبریں :