کھیل
29 اپریل ، 2017

پاکستان ٹیم کا دوسرے ٹیسٹ سے پہلے بھرپور ٹریننگ سیشن

پاکستان ٹیم کا دوسرے ٹیسٹ سے پہلے بھرپور ٹریننگ سیشن

پاکستان کرکٹ ٹیم نےبرج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل اتوارکےروزسےبرج ٹاؤن میں شروع ہو گا۔

ٹریننگ سیشن کےدوران قومی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر زور دیا گیا۔

پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم نے اس عزم کااظہار کیا ہےکہ وہ سابقہ کارکردگی کو دہراتے ہوئے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :