خصوصی رپورٹس
29 اپریل ، 2017

ادیب اور افسانہ نگار اے حمید کو بچھڑے 6 برس ہوگئے

ادیب اور افسانہ نگار اے حمید کو بچھڑے 6 برس ہوگئے

بچوں کا مشہور سیریل ’عینک والا جن‘ کے خالق اے حمید کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔1990ء کی دہائی میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے یہ سیریل تحریر کیا جو بے حد مقبول ہوا ۔

معروف ادیب افسانہ نگار اور کالم نگار اے حمید 25 اگست 1928ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے ۔قیام پاکستان کے بعد خاندان سمیت پاکستان ہجرت کی۔

اے حمید کا پہلا افسانہ ‘منزل منزل‘ ادب لطیف میں 1948 میں شائع ہوا تھا۔ ان کے افسانوں کا پہلا ہی مجموعہ ’’منزل منزل‘‘ بے حد مقبول ہوا جو ان کی رومانوی افسانہ نگار کے طور پر پہچان بن گیا۔

انہوں نےاخبارات میں باقاعدہ کالم نویسی بھی کی، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے بہت سے پروگرام لکھےجنہیں بھرپورپذیرائی ملی ۔

انہوں نے بچوں کے لیے بھی’ امبر ناگ ماریہ ‘سیریز کے سو سے زیادہ ناول تحریر کیے۔انہیں 1997میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

ان کی کچھ مقبول کتابوں میں ’پازیب‘،’ شہکار‘، ’تتلی‘،’ بہرام‘،’ بگولے‘، ’دیکھوشہر لاہور‘، ’جنوبی ہند کے جنگلوں میں‘،’ گنگا کے پجاری ناگ‘،’ پہلی محبت کے آنسو‘،’ اہرام کے دیوتا‘،’ ویران حویلی کا آسیب‘، ’اداس جنگل کی خوشبو‘، ’بلیدان‘، ’چاند چہرے‘ اور ’گلستان ادب کی سنہری یادیں‘ شامل ہیں۔

وہ لاہور کے اسپتال میں کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد 29 اپریل 2011 کو انتقال کر گئے۔

مزید خبریں :