شہر شہر
29 اپریل ، 2017

کراچی :فائربریگیڈ نے امتحان بنی آگ پر 12گھنٹوں میں قابو پایا

کراچی :فائربریگیڈ نے امتحان بنی آگ پر 12گھنٹوں میں قابو پایا

کراچی کے آئی آئی چند ریگر روڈ پر عمارت میں لگی آگ فائر بریگیڈ کے لیے امتحان بن گئی، اسنارکل 12ویں منزل تک ہی پہنچ پایا،19ویں منزل تک پھیلے شعلوں کو بجھانے کیلئے پانی کے پائپوں کو سیڑھیوں سے لے جایا گیا۔

فائربریگیڈ عملے نے شکوہ کیا کہ عمارت میں جانے کا صرف ایک راستہ تھا، اس لیے آگ بجھانے میں مشکل ہوئی، آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے۔

کراچی کے آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، ناقص فائر ٹینڈرز اور آلات کی کمی کی وجہ سے فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا،عمارت میں ہنگامی اخراج کا راستہ بھی نہ تھا ۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیسے لے کر کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دی جارہی ہے،شہرقائد کے پیسے سے دبئی میں جائیدادیں بنائی جارہی ہیں ،سندھ حکومت عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔

میئرکراچی نے آئی آئی چندریگر روڈ پر آگ سے متاثر کثیرالمنزلہ عمارت کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت نے 8 برسوں میں ادارے تباہ کر دیئے ،عوام مشکل میں ہیں اور اس پر سندھ حکومت کو شرم آنی چاہئے۔

وسیم اختر نے کہا کہ محکمہ فائر بریگیڈ کے پاس سہولتوں کا فقدان ہے،اس کے باوجود فائر فائٹرز اپنی جانوں پر کھیل کر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :