شہر شہر
29 اپریل ، 2017

کے الیکٹرک کیخلاف گورنر ہائوس پر جماعت اسلامی کا دھرنا

کے الیکٹرک کیخلاف گورنر ہائوس پر جماعت اسلامی کا دھرنا

کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے ،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وہ کسی ریڈ زون کو نہیں مانتے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

جماعت اسلامی کراچی کے کارکنان کے الیکٹرک کےخلاف گورنر ہاوس پر دھرنے دے رہے ہیں ،وہاںکیمپ قائم کردیا گیا ہے ،جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

کارکنان کے الیکٹرک کے خلاف اور مطالبات کی منظوری کے لئے نعرے لگارہے ہیں ، پولیس کی نفری بھی گورنر ہاوس کے اطراف موجود ہے ۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ کے الیکٹرک انسانوں، تعلیم صحت اور ترقی کی قاتل ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کے الیکٹرک کے خلاف انہوں نے اچانک احتجاج شروع نہیں کیا،احتجاج کے پیچھے طویل جدوجہد ہے،کے الیکٹرک کی نجکاری میں مشرف ایم کیو ایم اور پی پی کا مفاد تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاناما کی طرح اکے الیکٹرک پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ،بصورت دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید خبریں :