کھیل
29 اپریل ، 2017

برج ٹائون ٹیسٹ:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کل مدمقابل

برج ٹائون ٹیسٹ:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کل مدمقابل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ کل سے برج ٹائون میں شروع ہوگا ،گرین کیپ کو کالی آندھی پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کنگسٹن ٹیسٹ میں شاہینوں نے کالی آندھی کو آئوٹ کلاس کیا اور بولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بازی مار لی ، پاکستان نے میچ 7 وکٹ سے جیت کر سریز میں برتری حاصل کی۔

اسی برتری کو دگنا کرلنے کے لئے گرین شرٹس برج ٹاون میں تیاریوں میں مصروف ہیں ، اس حوالے سے سخت ٹریننگ میں فیلڈنگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

کپتان مصباح الحق پر امید ہیں کہ ٹیسٹ جیت کر تاریخ میں پہلی بار ویسٹ انڈیز کو ان کے ہوم گراونڈ مین مات دیںگے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :