پاکستان
29 اپریل ، 2017

ڈان لیکس قومی سلامتی کا معاملہ،پورا سچ سامنے لایا جائے،سراج الحق

ڈان لیکس قومی سلامتی کا معاملہ،پورا سچ سامنے لایا جائے،سراج الحق

جماعت اسلامی نے ڈان لیکس پر حکومتی سفارشات کو مسترد کردیا ،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈان لیکس قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس کا پورا سچ سامنے آنا چاہیے۔

ایک بیان میں سراج الحق کا کہناتھاکہ ساری دنیا میں چرچا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو ملزم قرار دیا ہے، نواز شریف استعفا دیں تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں ۔

انہوں نےکہا کہ ڈان لیکس پر حکومتی سفارشات کو مسترد کرتے ہیں،جب تک احتساب اوپر سے شرو ع نہیں ہوگا اس وقت تک کوئی بھی معاملہ درست نہیں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہناتھاکہ قومی سلامتی کے اہم مسئلہ پر کمزور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

مزید خبریں :