شہر شہر
29 اپریل ، 2017

فیصل آباد میں فائرنگ، ایس ایچ او اہلکار سمیت جاں بحق

فیصل آباد میں فائرنگ، ایس ایچ او اہلکار سمیت جاں بحق

فیصل آباد کے جنرل بس اسٹینڈ پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ میں ایس ایچ او اور اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں مشتبہ افراد اور پولیس کے درمیان فایرنگ کا تبادلہ ایس ایچ او مدینہ ٹاون سمیت 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پیس آیا ،جب پولیس اہلکاروں نےایک مشتبہ کار کو روکنے کی کوشش کی، تو ملزمان نےفائرنگ کرد ی۔

فائرنگ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے ایس ایچ او مدینہ ٹاون ندیم انجم اور کانسٹیبل شہزاد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے جبکہ باقی زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

مزید خبریں :