شہر شہر
29 اپریل ، 2017

لاہور: گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 افراد گرفتار

لاہور: گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 افراد گرفتار

ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث دو ڈاکٹر وں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا مکروہ کاروبار ہورہا تھا۔ ایف آئی اے نے گھر میں بنائے گئے آپریشن تھیٹر سے دو ڈاکٹروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں ںسرجن ڈاکٹر فواد، انستھیزیا اسپیشلسٹ ڈاکٹر التمش اور دو ملازم شامل ہیں۔ ملزم ڈاکٹر التمش وائی ڈ ی اے پنجاب کا جنرل سیکرٹری بھی ہے۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے باوجود ملزمان ڈھٹائی سے اپنے جرم سے انکار کرتے رہے۔

کلینک میں گردہ خریدنے والے دو غیر ملکی مریض اور گردے فروخت کرنے والے دو افراد بھی موجود تھے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گردہ فروخت کرنے والے رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس نے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کے عوض گردہ فروخت کیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے میڈیا کو بتایا کہ گروہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

مزید خبریں :