کھیل
30 اپریل ، 2017

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرے ٹیسٹ کا آج آغاز

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرے ٹیسٹ کا آج آغاز

اتوار سے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز کنگسگٹن اوول برج ٹاون بارباڈوس میں ہورہا ہے۔ پاکستان سیریز میں ایک صفر کی برتری کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

بارباڈوس کی پچ عام طور پر پیس بولروں کے لئے ساز گار ہوتی ہے لیکن پچ خشک ہے اس لئے امکان ہےکہ پاکستان ایک اضافی اسپنر محمد اصغر کو میدان میں اتار سکتا ہے۔ تاہم حتمی الیون کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کو اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا بلکہ اس میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے مات دی تھی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 مئی سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :