دنیا
30 اپریل ، 2017

ٹرمپ کی صدارت کے 100دن مکمل، وائٹ ہاوس پر احتجاج

ٹرمپ کی صدارت کے 100دن مکمل، وائٹ ہاوس پر احتجاج

امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار کے سو دن پورے ہونے پر وائٹ ہاوس کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرے میں زیادہ تر ماحولیات کے تحفظ سے متعلق گروپ شامل تھے جبکہ کئی تاجر تنظیموں ، جنگ مخالف گروپوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔

مظاہرین نے کیپیٹل ہل سے وہائٹ ہاؤس تک مارچ اور مظاہر ہ کیا ۔ صدر ٹرمپ نے ماحولیات کی تبدیلی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے صدر اوباما کے دور میں تحفظ ماحولیات کے لیے شروع کیے جانے والے تمام اقدامات کو روکنے کا اعلان کیا تھا ۔

مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کوماحول اور آب و ہوا کی تبدیلی سے منسلک مسائل کی ذرا بھی پروا نہیں ہے۔

 

 

 

مزید خبریں :