شہر شہر
30 اپریل ، 2017

لاہور: ویک اینڈ نائٹ پر پتنگ بازوں اور ون وہیلرز کی من مانیاں

لاہور: ویک اینڈ نائٹ پر پتنگ بازوں اور ون وہیلرز کی من مانیاں

لاہور میں ویک اینڈ نائٹ پر پتنگ باز اور ون وہیلرز قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے۔

گلے پر ڈور پھرنے کا پہلا واقعہ سنگھ پورہ میں پیش آیا جہاں سلامت پورہ کا رہائشی31سال کا قدیر موٹر سائیکل پرجی ٹی روڈ پر جارہا تھا کہ اس کے ہاتھ اور گلے پر ڈور پھر گئی۔ دھوبی گھاٹ کے علاقے میں 25سال کا علی حسن اور ریلوےاسٹیشن کے قریب 28سالہ ابرار بھی گلے پر ڈور پھرنےسے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سلامت پورہ، ہربنس پورہ اور صحافی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے پتنگ بازی معمول بن چکی ہے مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی۔

دوسری جانب کینال روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر ون وہیلرز اور موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھانے والوں نے اودھم مچائے رکھا۔ شہریوں کیلئےجان بچا کر سفر کرنا مشکل ہوگیا۔

پولیس نےساندہ سے ایک مکینک اور 4 موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو حراست میں لےلیا۔ مکینک آلٹریشن کرکے موٹرسائیکلوں کو ویلنگ کیلئے تیار کرتا تھا۔

مزید خبریں :