شہر شہر
30 اپریل ، 2017

کراچی؛ صدر میں ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے صدر میں ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش ملی ہے جس کی شناخت فرحین کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل کے مطابق صدر میں واقع المصطفیٰ ہوٹل کی چھٹی منزل کے کمرے سے اٹھائیس سال کی فرحین کی لاش ملی ہے، مقتولہ کو پھندا لگا کر قتل کیا گیا، فرحین نے دو ماہ پہلے شاہین نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔

مقتولہ کا شوہر غائب ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق فرحین کو قتل کرنے کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :