شہر شہر
30 اپریل ، 2017

وہاڑی: مختلف علاقوں میں پولیس کا آپریشن، 22ملزمان گرفتار

وہاڑی: مختلف علاقوں میں پولیس کا آپریشن، 22ملزمان گرفتار

وہاڑی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف آپریشن کیا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کے مطابق آپریشن کےدوران 14 اشتہاریوں سمیت 22ملزمان گرفتار کئے گئے۔ آپریشن میں 34کلوگرام سے زائد منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

گرفتار ملزمان پر نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر 3مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :