کھیل
30 اپریل ، 2017

ایک ٹیسٹ جیت کر ٹیم زیادہ خود اعتمادی کا شکار نہ ہو ،مصباح

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار نہ ہو ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں کپتان مصباح نے کہا کہ کبھی کبھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ یہ بنیادی مسئلہ ہوتا ہے کہ ایک میچ جیتنے کے بعد مطمئن ہوجاتے ہیں، ہم ایسا نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کو برقرار رکھیں یہ دیکھے بغیر کہ سامنے کون سی ٹیم کھیل رہی ہے ۔

مصباح کا کہنا تھا کہ پہلا ٹیسٹ جیت کر ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم میں جیتنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم ہمیں بیٹنگ میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، جیتنے کا موقع ہو تو اسے ہاتھ سے نہ جانے دیں اور ہمارے بولرز اس قابل ہوں کہ ٹیسٹ میچ میں بیس وکٹیں لے سکیں۔

اپنی آخری سیریز کے حوالے سے مصباح کا کہنا تھا کہ یہ میرے اور یونس خان کے لیے بھی بہت اہم ہے کہ ہم یہ سیریز جیتیں کیونکہ یہ پہلی سیریز ہوگی کہ جو ہم ویسٹ انڈیز میں جیتیں۔

مزید خبریں :