پاکستان
30 اپریل ، 2017

اہم اجلاس، وزیراعظم نے ڈار اور نثار کو لاہور طلب کرلیا

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس ہو گا، وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چودھری نثار کو لاہور طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈان لیکس سے متعلق امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے 10ارب کی پیشکش سے متعلق بیان پر زیر غور آنے کا امکان ہے۔

اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار اور چودھری نثار خصوصی طیارے سے لاہورروانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :