شہر شہر
30 اپریل ، 2017

فرحین نے دو ماہ قبل پاکستانی نژاد امریکی سے کورٹ میرج کی تھی

فرحین نے دو ماہ قبل پاکستانی نژاد امریکی سے کورٹ میرج کی تھی

کراچی کے علاقے صدر کے ہوٹل سے گزشتہ رات ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت 21 سالہ فرحین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فرحین نے 2 ماہ قبل پاکستانی نژاد امریکی شہری شہیر سے کورٹ میرج کی تھی، جبکہ تقریبا ً ایک ماہ قبل دونوں میاں بیوی صدر کے ہوٹل میں آکر رکے۔

پولیس حکام کے مطابق قتل کی صبح تقریباً 7 بج کر 30 منٹ پر شہیر ہوٹل میں آیا اور کچھ دیر بعد اپنا سامان لے کر ہوٹل کے کمرہ نمبر 601 سے اکیلا چلا گیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق شہیر دن 12 بجے کی فلائٹ سے دبئی فرار ہوگیا، جبکہ فرحین کی لاش رات ساڑھے 8 بجے ملی، شہیر کے اہل خانہ گلشن اقبال کے رہائشی ہیں۔

شہیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے 5 سال قبل گھر سے نکال دیا تھا، فرحین کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کرلی گئی ہے، جبکہ فرحین کے اہل خانہ میں سے کسی سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ قتل کی تحقیقات دونوں زاویو ں سے کی جائے گی کہ شہیر فرحین کو کمرے میں مردہ پاکر بھاگ نکلا یا فرحین کے قتل میں شہیر خود ملوث ہے۔

مزید خبریں :