دلچسپ و عجیب
30 اپریل ، 2017

فلوریڈا:ماہر پائلٹ نے ٹائرکے بغیر جہازلینڈ کرالیا

فلوریڈا:ماہر پائلٹ نے ٹائرکے بغیر جہازلینڈ کرالیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں پائلٹ نے ٹائر گرنے کے باوجود کمال مہارت سے جہاز کو لینڈ کرلیا، ڈرامائی لینڈنگ کےدوران جہازرن وےسے پھسل کر نیچے آگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی امریکا کےملک ’BELIZ‘سے اڑنےوالے چھوٹےجہازکا ٹائرگرگیا، تاہم پائلٹ نے پرواز جاری رکھی اورجہاز کو فلوریڈا کےایئرپورٹ پر اتارنے کی کوشش کی۔

ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کےدوران جہاز سے چنگاریاں نکلتی رہیں اور آخر میں جہاز رن وے سے پھسل کر کچے میں اترگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار چاروں افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

مزید خبریں :