صحت و سائنس
30 اپریل ، 2017

مضر صحت کھانے اور مٹھائی نے 9افراد کو اسپتال پہنچادیا

مضر صحت کھانے اور مٹھائی نے 9افراد کو اسپتال پہنچادیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں مضر صحت مٹھائی اورکھانا کھانے کی وجہ سے9افراد اسپتال پہنچ گئے ۔

بہاولنگر میں مضرصحت کھاناکھانے سے 5 افرادبے ہوش ہوگئے،وہاڑی میں بھی مٹھائی کھانے والے 4بچےاسپتال پہنچ گئے ۔

چشتیاں میں میاں بیوی اور3 بچیوں نے کھانا کھایاتوپانچوں کی حالت بگڑگئی پانچوں متاثرین کوکوتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایاگیا، جہاں میاں بیوی اورڈیڑھ سالہ بیٹی کی حالت نازک ہے۔

ادھر وہاڑی میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ایک دکان سے مٹھائی خریدکھانے والے 4بچوں کی حالت بگڑگئی ہے۔بچوں کا تعلق صادق آباداورانیس ڈبلیو بی سے ہے،جنہیں اسپتال پہنچادیاگیاہے۔

مزید خبریں :