پاکستان
30 اپریل ، 2017

’حقوق کراچی‘ مارچ عمران نمائش چورنگی پہنچ گئے

’حقوق کراچی‘ مارچ عمران نمائش چورنگی پہنچ گئے

تحریک انصاف کے ’حقوق کراچی‘ مارچ کے سلسلے میں مزار قائد پر کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ریلی عمران خان کی قیادت میں نمائش چورنگی پہنچ گئی ہے۔

کراچی پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے،ایک دوسرے کو دھمکے دئیےاور نعرے بازی کی ۔

ن لیگ کے کارکنان اپنے قائد وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کےلئے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کررہے تھے اس دوران ریلی میں شرکت کے لیے جانے والا تحریک انصاف کا قافلہ بھی وہاں پہنچ گیا، جس کے بعد پریس کلب کے قریب کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

کارکنان نے پہلے تو ایک دوسرے کے لیڈروں کے خلاف نعرے بازی کی، جب نعرےبازی آگے بڑھی تو ایک دوسرے کو دھکے دیئے اور تشدد کیا ،جس سے کچھ کارکنان زخمی معمولی زخمی بھی ہوئے ،بعد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا ۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے نمائش سے جیل چورنگی تک ریلی کی قیادت کی ،وہ جلسے سے خطاب کریں گے ۔

مزید خبریں :