پاکستان
30 اپریل ، 2017

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ختم

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ختم

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات پر کارروائی کے حوالے سے غور کیا گیا ،جس پر مزید نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نےجاتی عمرہ رائیونڈ میں بلائے جانے والے مشاورتی اجلاس کے لیے وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو خصوصی طور پر لاہور طلب کیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔

اجلاس سے قبل وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی،اجلاس ڈھائی گھنٹے جاری رہا، جس میں ڈان لیکس کے حوالے سے وزیراعظم ہاوس سے جاری ڈائریکٹو پر پاک فوج کی جانب سے اٹھنے والے اعتراضات زیر غور آئے۔

وزیراعظم کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کے پیرا 18 میں جن سفارشات کی منظوری دی گئ، اس پر مزید نوٹی فکیشن جلد جاری کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مزید کارروائی اس طریقے سےکی جائے کہ پاک فوج کے تحفظات دور ہوجائیں۔

مزید خبریں :