پاکستان
30 اپریل ، 2017

مافیااور ایک گاڈ فادر کا مقابلہ کر رہا ہوں، عمران خان

مافیااور ایک گاڈ فادر کا مقابلہ کر رہا ہوں، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ایک مافیا اور ایک گاڈ فادرکا مقابلہ کررہے ہیں،نواز شریف قوم کے بچے ،نوجوان اور خواتین گو نواز گو کہنے کے لئے تیار ہیں۔

جیل چورنگی پر ’حقوق کراچی مارچ ‘ سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ گاڈ فادر کو جے آئی ٹی کے حوالے کردیا گیا ہے، آئندہ سڑکوں پر نکلے تو اس طرح نہیں نہیںجیسے پیار سے آج نکلے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پاناما کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد یہ طے ہوجائے گا کہ یہ ملک کرپشن سے پاک ہوگا یا پھرزرداری اور نواز کے حوالے رہے گا۔

انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نقل کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے،جو وزیراعظم اپنی فوج کے خلاف بولے اسے معاف نہیں کیا جاسکتا،قوم ڈان لیکس پر جواب لے گی ۔

عمران خان نے کہا کہ ایک جھوٹا شخص پاکستان کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، نواز شریف نے کل مجھے کرکٹ کھیلنے کا کہا، 65 برس میں کرکٹ کیسے کھیلوں؟ لگتا ہے انہیں گرمی زیادہ لگ گئی۔

پی ٹی آئی سربراہ نے وکلا برادری سے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ جھوٹے کو پاکستان بننے کا حق ہے؟انہوں نے شہباز شریف کو ڈراما بھی قرار دیا ۔

مزید خبریں :