کھیل
30 اپریل ، 2017

برج ٹائون ٹیسٹ پہلا دن، لنچ پر ویسٹ انڈیز3وکٹ پر73رنز

برج ٹائون ٹیسٹ پہلا دن، لنچ پر ویسٹ انڈیز3وکٹ پر73رنز

برج ٹائون ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھانے پر کے وقفے پر میزبان ویسٹ انڈیز نے 3وکٹ کے نقصان پر 73رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کی جانب سے شاداب خان کا ڈیبیو، یونس خان نے ٹیسٹ کیپ دی۔

برج ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز نے اچھا آغاز کیا اور تین ویسٹ انڈین بلے بازوں کو لنچ سے قبل ہی پویلین بھیج دیا، مصباح اور یونس سیریز یادگار بنانےکے لیے بے قرار ہیں، کیا پاکستان ویسٹ انڈیز میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔

ویسٹ انڈیز کے کیرون پاویل 29رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ، جبکہ چیز نے23 رنز بنائے ہیں۔پاکستان کے محمد عامر، محمد عباس اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برج ٹائون بارباڈوس میں ہونے میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے، لیگ اسپنر شاداب خان ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔شادب خان کو فاسٹ بائولر وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،19سالہ لیگ اسپنر نے3ایک روز میچوں میں 5 جبکہ 4ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 10وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :