پاکستان
30 اپریل ، 2017

رائو تحسین انکوائری کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے

رائو تحسین انکوائری کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے

سابق پرنسپل انفارمیشن افسر رائو تحسین نے ڈان لیکس انکوائری کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رائو تحسین کا کہنا ہے کہ کمیشن نےخبرلیک کےذمہ داروں کا تعین کیےبغیرمیری سزا کی کیسے سفارش کردی؟

رائو تحسین نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کاانتظارکررہاہوں،جلد ہی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کروں گا ۔

ان کا کہناتھاکہ میرے وکلا نےکمیشن کی کلاسیفائیڈ رپورٹ کی کاپی مانگی ہے،جنہیں اب تک کاپی فراہم نہیں کی گئی۔

راو تحسین کو انکوائری کمیشن کے فیصلے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا.

مزید خبریں :