کھیل
01 مئی ، 2017

برج ٹاؤن ٹیسٹ: پہلا دن ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز 6وکٹ پر 286رنز

برج ٹاؤن ٹیسٹ: پہلا دن ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز 6وکٹ پر 286رنز

برج ٹاؤن باربیڈوس میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 6 وکٹوں پر 286رنز اسکور کرلیے۔

ٹیم کی جانب سے روسٹن چیز131 اور جیسن ہولڈر58 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، پاکستانی بولر میں محمدعامر اور محمد عباس نے2،2، جبکہ یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

اس سے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں پاکستانی بولرز کو جلد کامیابیاں ملیں۔ اوپنر بلے باز بریتھ ویٹ 9جبکہ کیرن پاؤل 38رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔

شیمرون ہٹ میئرصرف ایک رن بناسکے، محمد عباس نے انہیں پویلین کی راہ دکھائی اور وشال سنگھ بھی 3رن بناکرمحمد عباس کا شکاربنے۔

شائی ہوپ صرف 5رن بناسکے، انہیں یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔ شین ڈاؤرِچ نے29رن بنائے،جو شاداب خان کی پہلی وکٹ بنے۔

 

مزید خبریں :