کھیل
08 مئی ، 2017

چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کی 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے، ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بگ تھری کے خاتمے کے بعد آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے درمیان جو تناؤ پیدا ہواتھا وہ ختم ہوگیا جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔

ویرات کوہلی پہلی بار آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، روہت شرما، اجنکیا رہانے، ایم ایس دھونی، یوراج سنگھ، کیدھر یادیو، ہرتھیک پانڈیا، روی چندر ایشوین، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، امیش یادیو، بھوینشور کمار، جسپریت بھمرا اور منیش پانڈے شامل ہیں۔

چیمپئنزٹرافی یکم سے 18جون تک انگلینڈ میں کھیلی جائے گی، پاکستان اور بھارت 4 جون کو مدمقابل ہوں گے۔

مزید خبریں :