پاکستان
11 مئی ، 2017

پی آئی اے کی اسسٹنٹ منیجر کے ہاتھوں اے ایس ایف اہلکار کی پٹائی

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی خاتون اسسٹنٹ منیجر غصے میں بے قابو ہوگئیں جنہوں نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔

خاتون نے دوسرے اہل کاروں پر بھی مکے چلائے، انہوں نے اہل کار پر ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

اے ایس ایف کی جانب سے مؤقف سامنے آیا ہے کہ خاتون اسسٹنٹ منیجر کا کارڈ زائد المیعاد تھا، اس لیے انہیں اندر جانے سے روکا گیا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگئیں۔

اے ایس ایف کے مطابق خاتون اسسٹنٹ منیجر لاؤنج میں جانے کا اختیار نہ ہونے کے باوجود جانے پر بضد تھیں۔

پی آئی اے حکام نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منگوا کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ادھر پی آئی اے کی خاتون اسسٹنٹ منیجر نے ہراساں کرنے کے اپنے الزام پر کہیں شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

مزید خبریں :