پاکستان
15 مئی ، 2017

کلبھوشن جادیو کیس : بھارتی اپیل پرعالمی عدالت انصاف میں سماعت

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس کے معاملے پر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں سماعت کا آغازہوگیا ہے۔پاکستان کی طرف سے بھارتی جا سوس کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد بھارت نے سزارکوانے کے لیے عالمی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی ۔

کیس میں بھارت کی نمائندگی 13 رکنی ٹیم کررہی ہے،بھارتی وکلا نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کی سزائے موت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پاکستان کی طرف سے پانچ رکنی قانونی ٹیم اپنا مقدمہ پیش کر ے گی ، جو شام 6 بجے اپنے دلا ئل پیش کر ے گی۔

پاکستان اور بھارت کا عالمی عدالت انصاف میں 18 سال بعد آمنا سامناہورہا ہے۔

واضح رہے کہ کلبھوشن جادیوکوگزشتہ سال بلوچستان سے گرفتارکیا گیا تھا،بھارتی بحریہ کےافسر اور’’را‘‘کےجاسوس کلبھوشن جادیونے دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں :