دلچسپ و عجیب
15 مئی ، 2017

فرانس کا مشہور نائس انٹرنیشنل کارنیول چین پہنچ گیا

فرانس کا مشہور نائس انٹرنیشنل کارنیول چین پہنچ گیا

فرانس کا مشہور نائس انٹرنیشنل کارنیو ل چین پہنچ گیا ،جہاں پہلی مرتبہ ملک سے باہر اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

چین کے شہر شیامین میں موج مستی سے بھرپور 3روزہ نائس انٹرنیشنل کارنیول کا انعقاد کیا گیا ،جس میں فرانس سے خصوصی طور پر لائے گئے دیوہیکل فلوٹس نے حصہ لیا۔

ایونٹ کے دوران دیوہیکل فلوٹس کی شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔

18فلوٹس پر سوار فنکاروں نے اس دوران شاندار پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا ۔

مزید خبریں :