کھیل
16 مئی ، 2017

ویسٹ انڈیز میں کامیابی مصباح و یونس کیلئے فیئرول ہے، انضمام الحق

ویسٹ انڈیز میں کامیابی مصباح و یونس کیلئے فیئرول ہے، انضمام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی مصباح اور یونس خان کے لیے فیئرول ہے۔ پاکستان میں بڑا ٹیلنٹ ہے دونوں کھلاڑیوں کا خلاء بھی پُر ہوجائے گا ۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں حمزہ شہباز کرکٹ کپ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیزسے سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہو ں۔

آخری میچ میں جیت مصباح اور یونس کے لیے فیرول ہے،کرکٹ بورڈ بھی دونوں کھلاڑیوں کو فیئرول دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد بھی وقت کے ساتھ ان کا خلاء پُر ہوگیا تھا۔

پاکستان میں بڑا ٹیلنٹ ہے مصباح اور یونس کی جگہ بھی نوجوان کھلاڑی آگے آئیں گے۔ انضمام الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا، جس سے انکے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :