-----

جنیوا : نایاب ہیرے کے جھمکے نیلامی کے لئے پیش

Geneva Nayab Heeray Kay Jhumkay Neelami Kay Liye Paish

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ناشپاتی کے ڈیزائن والے نایاب ہیرے کے جھمکے نیلامی کے لئے پیش کردیئے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان جھمکوں میں اپولو بلو اسٹون جھمکے کا وزن 14اعشاریہ54قیراط ہے جبکہ دوسرا جھمکاآرٹیمس پنک کا وزن 16قیراط ہے اور ان کی قیمت کا اندازہ تقریباً 70ملین ڈالر تک لگایا گیا ہے۔

واضح رہے ان نایاب ہیروں کوآکشن ہاؤس کے تحت نیلام کیا جائے گا۔