خصوصی رپورٹس
16 مئی ، 2017

سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کےعرس کا دوسرا دن

سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کےعرس کا دوسرا دن

سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات آج دوسرے روزبھی جاری ہیں، ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین سہون پہنچ رہے ہیں۔

عرس کے دوسرے روز ملاکھڑااورادبی کانفرنس منعقد کی جائےگی ،شام کو مہندی کی رسم ہوگی ۔

مزار کے اندر موجود زائرین قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں، پھولوں کی چادریں چڑھائی جارہی ہیں جبکہ مزار کے بیرونی احاطے میں روایتی دھمال کا سلسلہ جاری ہے ۔

حضرت لعل شہباز قلندر کی عرس کی تقاریب تین روز تک جاری رہیں گی جس کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی کوتلاشی کے بغیرمزار کے احاطےمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

موسم کی شدت کی وجہ سےآج ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ، گزشتہ روز بھی گرمی اور حبس سے چار افراد انتقال کر گئے تھے ۔

 

مزید خبریں :